فلم، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار البیلا کی18ویں برسی”آج“ منائی جائے گی

Published on July 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) فلم، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار البیلا کی18ویں برسی آج17جولائی کو منائی جائے گی۔اختر حسین المعروف حاجی البیلا نو برس قبل 17جولائی کو دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔اسٹیج،ٹیلی ویژن اورفلمی دنیا کے نامورمزاحیہ اداکار البیلانے ستر کی دہائی میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا البیلا اپنی مخصوص جسمانی حرکات و سکنات سے مزاح پیدا کرنے میں یکتا تھے البیلا نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ،اچاناں پیارد ا،بدنام،عشق نچاوے گلی گلی اور باؤ جی قابل ذکر ہیں۔حاجی البیلا نے سٹیج ڈراموں اور فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔معرف کامیڈین اور اداکار البیلا17جولائی 2004ء کودل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 63برس تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme