پرویز الٰہی عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے ایک مرتبہ پھر سیاسی ویژن کے مطابق کام کریں گے سینیٹر کامل علی آغا

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

چند ہی ہفتوں کی حکومت نے عوام کی زندگی کو مہنگائی اور لاقانونیت کے ذریعے اجیرن بنا کر رکھ دیاتھا
لاہور(یو این پی)چوہدری پرویز الٰہی کی حکمت عملی سے پنجاب میں ن لیگ کا بوریا بستر گول ہوگیا ہے بہترین انتظامی صلاحیتوں سے مالا مال چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بن کر پنجاب کے عوام کی عملی خدمت کرینگے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور سینیٹر کامل علی آغا نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی نے سابقہ دور میں پنجاب میں ایسے منصوبے متعارف کروائے جس کو دنیا بھر میں زبردست پذیرائی ملی۔چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر پنجاب کی ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے ایک مرتبہ پھر اپنے سیاسی ویژن کے مطابق کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں باشعور عوام نے ن لیگ کو واضح اور بدترین شکست سے دوچار کیا جس کی بڑی وجہ چند ہی ہفتوں کی حکومت نے عوام کی زندگی کو مہنگائی اور لاقانونیت کے ذریعے اجیرن بنا کر رکھ دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes