ٹھٹھہ، بلدیاتی الیکشن کے دوران حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں اہم اجلاس

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی /حمید چند)ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سربراہی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جاٸزہ لینے اور سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کےلٸے ضلع پولیس کے افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر کے افسران سمیت مختلف شبعہ جات کے انچارجز نے بھی شرکت کی ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ اجلاس کے دوران بلدیاتی الیکشن میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی آفس میں 24 گھنٹے ایکٹو کنٹرول روم کا انعقاد بھی کیا گیا اجلاس کے دوران ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ سیکورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کریں گے اور حفاظتی انتظامات کو بروقت مکمل کیا جاٸےگا اجلاس میں سیکورٹی پلان سے متعلق آگاہی دیتے ہوٸے بتایا گیا کہ *ضلع ٹھٹہ کے 406 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 40 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس 70 حساس اور 296 نارمل ہیں۔ مذکورہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر 2 ہزار 74 پولیس افسران و اہلکاروں کو مقرر کیے جائے گیں جبکہ ضلع بھر میں مزید دو ایس ایس پیز سمیت 3 ڈی ایس پیز کی نگرانی میں سب ڈویژن پر پٹرولنگ کا عملہ بھی موجود ہوگا ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عملہ اور سامان کو بحفاظت لیکر جانا اور واپس لانے کی ذمہ داری پولیس کی ہے جس کے لٸے دیگر اضلاع سے بھی پولیس نفری طلب کی ہے ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لٸے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی پر ضلع بھر میں فوری کارروائی کیلیے اینٹی رائڈ فورس بھی موجود رہیگی۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے، کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ برداشت ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy