ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام ن لیگ کی قیادت اورپالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔
لاہور(یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور سینیٹر کامل علی آغا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی شکست پاکستان کی جیت ہے پنجاب شریف خاندانوں کی غلامی سے آزاد ہو گیا۔پرویز الہی اورعمران خان کی قیادت میں پنجاب اور پاکستان اب آگے بڑھیں گے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام ن لیگ کی قیادت اورپالیسیوں سے خوش نہیں ہیں، ثابت ہو گیا عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔ہماری اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت عوام نے سرخرو کیا ہے ضمنی الیکشن نے ہمیں پھر ایک موقع دیا ہے کہ ہم ماضی کی تلخیوں کو ایک طرف رکھ کر از سر نو متحد ہو کر وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کریں نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام جب فیصلہ کرلیں تو کوئی طاقت ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے 11 جماعتوں کے اتحاد کو شکست دی۔عمران خان کے بیانیہ اور پرویز الہی کی دوراندیشی پر مبنی حکمت عملی کی جیت ہوئی ہے۔ عوام نے نون لیگ کو مسترد کردیا۔