صغیر قمر آزاد کشمیر کے لئے قیمتی اثاثہ ہے، اٹلی، سپین ، اورسعودی عرب سے آئے ہوئے وفد کی صحافیوں سے گفتگو

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

ڈونگی ( یو این پی)بین الاقوامی شہرت یافتہ ادیب کالم نگار  صدارتی ایوارڈ یافتہ رحمہ اسلامک ریلیف پاکستان کے چیئرمین محمد صغیر قمر خطہ کشمیر کے لیے قیمتی سرمایہ ہے حکومت آزاد کشمیر کو چاہیے کہ ایسے بے پناہ صلاحیتوں کے مالک شخصیت کو حکومتی سیٹ اپ کا حصہ بنایا جائے جنہوں نے اپنی ساری زندگی دکھی انسانیت کے لیے وقف کی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار اٹلی، سپین ، اورسعودی عرب سے آئے ہوئے وفد نے صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محمد محمد صغیر قمر اور ان کی ٹیم نے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محمد صغیر قمر نے نہ صرف رحمہ اسلامک ریلیف کے پلیٹ فارم سے اپنی پہچان پیدا کی بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے صحافتی میدان میں مختلف موضوعات پر کتابیں لکھ کر بین الاقوامی شہرت حاصل کی اور صدارتی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کو چاہئے ایسے قیمتی اثاثے کی قدر کرتے ہوئے حکومتی سیٹ آپ کا حصہ بنائے،جو دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتے ہیں ایسی شخصیت نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی پالیسی بنانے میں بہترین معاون ثابت ہوں گئے بلکہ دنیا بھر کشمیر نام کاروشن کرنے میں بھی بہترین کردار ادا کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog