علم کی روشنی انسان کو شعور کی منزلوں سے روشناس کراتی ہے۔محمدزاہدصدیقی

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

ملک وقوم کے مسائل کاحل ملکی قوانین کواسلامی تعلیمات کے تابع کرنے میں ہی ہے۔تقریب سے خطاب
لاہور(یو این پی) معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی،سماجی و روحانی شخصیت محمد زاہد صدیقی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ہمیشہ نوجوانوں نے ہی معاشرے میں انقلاب برپاکیا ہے۔اب بھی اگرنوجوان ملک میں بڑی تبدیلی کے لیے کمر بستہ ہوجائیں تو پاکستان کی تقدیر سنور سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں حالات کی تبدیلی کے لیے یوتھ کو اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ملک کی نصف سے زائدآبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے انفرادی و اجتماعی معاملات میں ایک مثالی اورجیتی جاگتی تصویر بنناہوگاپاکستان کے نوجوان اصل سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں۔تعلیم کی طاقت سے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے تعلیم کے بغیر ملکی ترقی و خوشحالی کاخواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل ہی ہمارا مستقبل ہے اور انہوں نے ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے لہذا بچے اپنی تعلیم پر خاص توجہ دیں۔انہوں نے کہاکہ علم کی روشنی انسان کو شعور کی منزلوں سے روشناس کراتی ہے تعلیمی میدان میں ترقی ہی ملک و قوم کو اقوام عالم میں ممتاز مقام دلا سکتی ہے طلبا ء و طالبات حصول تعلیم کو اپنا اولین مقصد بنائیں اور نئے نئے علوم پر عبور حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں۔ملک وقوم کی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ان کی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے اس حوالے سے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog