درخت لگانے کی آج کی کاوش کل کی جیت ثابت ہو گی ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے نعرہ کو عملی شکل دینے کے لئے اوکاڑہ کے عوام سرکاری اداروں، این جی اوز طالبعلموں اور عام شہریوں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے درخت لگانا قومی ذمہ داری ہے اور اس کو ایک مشن کے طور پر لے کر آگے بڑھنا ہے موسمی تبدیلیوں اور تغیرات نے ماحول کو جو نقصان پہنچایا ہے ا س کو صرف اور صرف درخت ہی پورا کر سکتے ہیں درخت لگانے کی آج کی کاوش کل کی جیت ثابت ہو گی ضلع اوکاڑہ کے ہر علاقہ میں زیادہ زیادہ پودے لگانے ان کی دیکھ بھال کے لئے مقامی لوگوں کے تعاون سے بھر پور اقدامات جاری رکھے جائیں طالبعلم اس قو می مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں مون سون شجر کاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق چغتائی،ایس ڈی او فاریسٹ حافظ افتخار حسین جنجوعہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ درخت قو می دولت ہیں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے آکسیجن فراہم کرنے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی بدولت ان کی اہمیت دو چندہوجاتی ہے ہمیں نہ صر ف اپنے لئے پودے لگانے ہیں بلکہ آنے والی نسلو ں کے لئے اس کار خیرکو انجام دینا ہے سر سبز و شاداب پاکستان و قت کی ضرورت ہے اور اگر ہم نے پودے لگانے کی ذمہ داری پوری نہ کی تو اس کے بھیانک نتائج ہمیں بھگتنا پڑیں گے انہوں نے سرکاری اداروں کے سربراہوں اور طالبعلموں پر زور دیا کی وہ پودے لگانے کی اس ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے فائیکس کا پودا لگایا اور مون سون شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题