کیپٹن راجہ سرور شہید کا 74 واں یوم شہادت ”آج“ منایا جائے گا

Published on July 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

سیالکوٹ (یو این پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ سرور شہید کا 74 واں یوم شہادت 27جولائی کو منایا جائے گا وہ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آفیسر تھے۔راجہ محمد سرور شہید10نومبر1910ء کو ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے آپ کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے۔راجہ سرور شہید نے15اپریل 1929ء کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی1944ء میں آرمی انجینئر کور میں شمولیت اختیار کی اور 1946ء کو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے اور 1947ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔جولائی 1948ء میں دشمن ملک کی فوج نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں حملہ کیاکیپٹن راجہ سرورنے دشمن کے مورچوں پر حملہ کیا اور 27جولائی 1948ء کوسینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیا وہ پہلے آفیسر تھے انہیں پاکستان کانشان حیدر اعزاز عطاء کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题