پارلیمنٹ کی بالادستی اور اختیارات پر شب خون مارا جا رہا ہے، شازیہ مری

Published on July 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہی فیصلہ آیا جس کا اعلان صبح سے پی ٹی آئی والے کر رہے تھے۔ عدالتیں فیصلے ضمیر کے مطابق نہیں قانون کے مطابق کرتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے عدلیہ نیا آئین لکھ رہی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور اختیارات پر شب خون مارا جا رہا ہے۔ پارٹی صدر کی ہدایات سے انحراف ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes