فیصل آباد کارڈیالوجی ہسپتال میں 160 الیکٹرک بیڈز اور ای سی جی مشینیں فراہم

Published on July 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب حکومت کو بالآخر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں آنے والے دل کے مریضوں کی مشکلات کا خیال آ ہی گیا، جدید طرز کے 160 الیکٹرک بیڈز اورای سی جی مشینیں فراہم کر دیں۔ایف آئی سی ریجن فیصل آباد میں دل کا واحد ہسپتال ہے جہاں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث دل کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم حکومت پنجاب نے مریضوں کی سہولت کے لئے انتظامیہ کی درخواست پر آئی سی یو، سی سی یو اور ایمرجنسی وارڈ میں جدید طرز کے 160 الیکٹرک بیڈز اور ای سی جی مشینیں فراہم کر دی ہیں جس پر شہری خوش دکھائی دیتے ہیں۔ایم ایس ہسپتال کا کہنا ہے کہ 250 بیڈز کے ایف آئی سی ہسپتال میں مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے، بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید 50 بیڈز کا وارڈ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے ہسپتال میں ٹیسٹوں اور آپریشن کی لمبی تاریخوں کا دورانیہ کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes