ضلع میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا محمد وسیم

Published on July 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام کا مثبت کردار اہمیت کا حامل ہے
اڈہ باریکا(یو این پی)ڈپٹی کمشنربہاولنگر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں محرم الحرام کے دوران امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو برقرار کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈنیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر امن کمیٹی ممبران،تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،تاجر نمائندگان ممبران امن کمیٹی سمیت دیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے، دوران اجلاس محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام کا مثبت کردار اہمیت کا حامل ہے،بہاولنگر کو امن کا گہوارہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے، ممبران محرم الحرام میں بھی امن امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ امن کمیٹی کے ممبران نے بھی قیام امن کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اعادہ کیا کہ ضلع بہاولنگر میں تمام مکاتب فکر کے لوگ امن کے داعی ہیں اور مذہبی رواداری، اخوت اور بھائی چارے کی روایات کے امین ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کے استحکام، سلامتی، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes