اعلی عدلیہ نے بہترین فیصلہ دے کرہر خاص و عام کے دل جیت لئے۔سینیٹرکامل علی آغا

Published on July 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

ن لیگ کے لیڈرہوش کے ناخن لیں اور پنجاب میں گورنر راج لگانے کے شوشے چھوڑنابند کریں
لاہور(یو این پی)مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سینیٹر کامل علی آغانے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کا وزیر اعلی پنجاب حلف اٹھانا خوش آئند ہے پنجاب کے عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔ اعلی عدلیہ نے انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے قانونی طور پر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی اور بہترین فیصلہ دے کر عوام کے دل جیت لئے دوسری جانب چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب کیا ہے وہ لائق تحسین ہے جس کے مستقبل میں دورس نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ چوہدری پرویز الہٰی سمجھدار اور بڑے سیاست دان ہیں، بطور وزیر اعلی پنجاب وہ بہترین تجربہ بھی رکھتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ پنجاب میں عوام کی فلاح اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کریں گے انکے دور حکومت میں ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوگا مہنگائی بے روزگاری اور لاقانویت کا شکار مجبور عوام کو سکھ کا سانس ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈرہوش کے ناخن لیں اور پنجاب میں گورنر راج لگانے کے شوشے چھوڑنابند کریں کیونکہ اس سیاسی انارکی کے باعث ملک معاشی طور پر تباہ ہو رہا ہے اور اب زیادہ سیاسی دھینگا مشتی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog