مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل

Published on July 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

مکہ المکرمہ(یواین پی)مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا پُر نور عمل آج یکم محرم کو نماز عشاء کے بعد شروع کیا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق محکمہ حج اور عمرہ نے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس سے پہلے ہر سال تقریب تبدیلیٔ غلاف کعبہ 9 ذی الحج کو منعقد کی جاتی تھی۔اس روح پرور تقریب میں 200 سے زائد ماہرین اور تربیت یافتہ کارکنان حصہ لیں گے جن میں کلید بردار کعبہ، منتظمین، سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شامل ہیں۔غلاف کعبہ کو کسوہ کہتے ہیں جس کی تبدیلی کا عمل ہر سال حج کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ مجموعی طور پر 16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے، اس کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔اس سال بیرون ملک سے 7 لاکھ سے زائد حاجی سعودی عرب آئے تھے جن میں سے ابھی ایک لاکھ کی واپسی رہ گئی ہے جو آج مکمل ہوجائے گی۔خیال رہے کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہر سال 6 ذی الحج کو ہوتی تھی تاہم اس سال تاریخ تبدیل کردی گئی اور نئی تاریخ یکم محرم رکھی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes