ایس ایس پی ٹھٹہ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

Published on July 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments
ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی خاص ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری اہم کاميابی کرمنل گینگ بسٹ شاپ رابری کی واردات میں ملوث 3 ایکٹو کرمنلز گرفتار جرائم میں استعمال کی گئیں اپسٹل بمعہ 3 گولیاں برآمد تفصیلات کے مطابق مورخہ 02 جولائی 2022 کو رات کے وقت 2 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر مخدوم محلہ ٹھٹہ میں تاجر عبدالرحمٰن میمن کی شاپ رابری میں 2 لاکھ 50 ہزار (2,50,000) رپے اور ایک موبائل فون چہین کر فرار ہوگئے تھے۔ جس کا مقدمہ تھانہ ٹھٹہ پر مدعی عبدالرحمٰن میمن کی مدعیت پہ درج کیا گیا تھا ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو کے سخت ہدايات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر محمد اسلم گگو اور انچارج پولیس پوسٹ ٹھٹہ سب انسپیکٹر علی خان راہوجو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر واٹر سپلائی ٹھٹہ، درگاہ شاہ گوھر گنج ٹھٹہ اور ناکہ گروائونڈ ٹھٹہ کے قریب کامیاب کارروائیاں کرکے شاپ رابری میں ملوث 3 ایکٹو کرمنلز سجاد ولد حمزو خشک، اکبر ولد لکمیر مسن اور سلیم ولد احمد جوکھیو کو جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل بمعہ 3 گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ابتداعی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے مدعی عبدالرحمٰن میمن کی شاپ رابری میں چہینی گئی کیش میں سے1 لاکھ 55 ہزار (1,55,000) رپے اور 1 موبائل فون برآمد کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے تھانہ ٹھٹہ اور مکلی کے علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے* مزید ریکوری کے لیئے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔گرفتار کرمنلز کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes