احتجاج کے نام پر ترقی کا راستہ روکنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ذوالفقار علی خاں

Published on May 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

PHOTO.LALYANI.
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)احتجاج کے نام پر ترقی کا راستہ روکنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں، عمران خان یقینی شکست کی وجہ سے میدان سے بھاگنا چاہتے ہیں،کے پی کے میں ان کی ایک سالہ کارگردگی انتہائی مایوس کن ہے، تحریک انصاف کا احتجاج جمہوریت کی پٹڑی کو اتارنے کی ناکام کوشش ہے،عمران خان اور طاہر القادری جمہویریت کو عد استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں محب اولطن پاکستان ان کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے، ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن سردار ذوالفقار علی خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے اور جمہوریت کو بھی مضبوط کر رہی ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی چند لوگوں کو قبول نہیں، چلے ہوئے کارتوس نیا پاکستان نہیں بنا سکتے، کپتان اپنے احساس محرومی کی سزا جمہوریت کو دینا چاہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں ملک کر حکومت کو اپنے آئینی مدت پوری کرنیکا جمہوری حق دیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes