رائیونڈ(یواین پی) حضرت علامہ گلزار احمد سیفی نے کہا کہ زندگی اور موت کا فلسفہ، جس میں نور ایمان نہں اس میں حیات نہیں، اسلام میں عفود درگزر کی اہمیت اہل ایمان کو جب حصہ آتا ہے تو وہ معاف کر دیتے ہیں،خلفہ راشدین کا بنیادی فلسفہ یہی ہے،خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروق ؓکی روشن شخصیت، کردار و کارنامے، بے مثال فتوحات، طرز حکمرانی اور عدل و انصاف قیامت تک آنے والے حکمرانوں او رلوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں حضرت عمرفاروقؓ اور دیگر خلفائے راشدین سمیت مقدس شخصیات کا کردار بے مثل اور بے مثال تھا،انہوں نے کہا کہ حرمت والے مہینہ محرم الحرام ملک کے لئے خیر و برکت اور امن و سلامتی کا باعث ہوگا وہ ان خیالات کا اظہاررائیونڈ سالانہ 36 ویں 10 روزہ شہادت کانفرنس حضرت امام حسین مفتی کالونی جامعہ مسجد مدرسہ شیر ر بانی فیض لاثانی میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ پیر مفتی مقصود احمد سعید اشرفی کے یکم محرم الحرا م کو بعد نماز عشاء سیکڑوں اہل ایمان سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ دس روزہ شہادت کانفرنس کا بنیادی مقصد شہدا کربلا کی قربانی اپنے نا نا کے دین کو حیات بخش کر دنیا اور آخرت کے لیئے انمول مثال بن گئے،اہوں نے کہا کہ ہدایت دینے والا اللہ ہی ے جس اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اللہ تعالی توبہ کر نے والوں کو پسند کرتا ہے توبہ کر لو اور سنت نبوی اور خلفہ راشیدین کے طریقہ کو اپنا ئیں اللہ بخشنے والا مہربان ہے