ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید افسران کی نماز جنازہ ملیر گیریژن میں ادا کردی گئی

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)بلوچستان میں سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید افسران کی نماز جنازہ ملیر گیریژن میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ کے بعد شہدا کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف کا تعلق راولا کوٹ آزاد کشمیر سے تھا۔میجر جنرل امجد حنیف نے 1994 میں آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، شہید نے بیوہ، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔شہید کمانڈر انجینیئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد کا تعلق فیصل آباد سے تھا، بریگیڈیئر محمد خالد نے 1994 میں 20 انجینئیر بٹالین میں کمیشن حاصل کیا، شہید نے بیوہ، تین بیٹیوں اور تین بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy