نوکھا واقع محبوبہ نے اپنے محبوب کو اغوا کر کے زبردستی نکاح کر لیا

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

لڑکی نے ر اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اعجاز احمد کو گن پوائنٹ پر اغواء کیا
کاہنہ(یواین پی) لاہور گلبرگ میں انوکھا واقع محبوبہ نے اپنے محبوب کو اغوا کر کے زبردستی نکاح کر لیاگلبرگ کے رہائشی خالہ زاد اعجاز احمد سے ملزمہ دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر شادی کی خواہشمند تھی لیکن لڑکے کے والدین رشتہ لینے سے انکاری تھے، جس پر لڑکی بضد تھی اور اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اعجاز احمد کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا اور اسے ایک گھر میں لے گئے جہاں لڑکی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اعجاز احمد کے ساتھ زبردستی نکاح کر لیا، بتایا گیا ہے کہ گلبرگ کا رہائشی اعجاز احمد جو دکانداری کرتا ہے کہ والدین سے اس کی خالہ زاد بہن نے شادی میں دلچسپی کا اظہار کیا لیکن اعجاز احمد کے والدین نے لڑکی سے رشتہ جوڑنے سے صاف انکار کردیا،جس پر لڑکی نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اعجاز احمد کو گن پوائنٹ پر اغواء کیا اس واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کی اطلاع پر لڑکی نے اعجاز احمد کو چھوڑ دیا، متاثرہ لڑکا اعجاز احمد انصاف کے حصول کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گیا جس پر عدالت نے متعلقہ تھانے سے 5 اگست کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لڑکے کے والدین کی جانب سے رشتہ دینے سے انکار پر لڑکی نے گن پوائنٹ پر لڑکے کو زبردستی اغواء کرلیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes