فری پریس کانفرس سے بلیک میلنگ کا نظام دفن ہوگا اور مثبت صحافت کی فضا قائم ہوگئی الطاف حسین تنیو

Published on August 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)پاکستان کے مختلف شہروں میں پی جے اے سیکریٹریٹ کا قیام اور فری پریس کانفرس سے بلیک میلنگ کا نظام دفن ہوگا اور مثبت صحافت کی فضا قائم ہوگئی رہنما پی جے اے تفصیلات کے مطابق پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سندھ کے اعزازی کوارڈینٹر الطاف حسین تنیو نے صحافیون سے بات چیت کرتے ہوئی کہا ہے کہ سندھ کے تمام پریس کلب کے عھدیدارن سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ مظلوم عوام کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کلئے مفت پریس کانفرنس کا اعلان کرین انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمیں میان اشیاق علی اور مرکزی قائدین سمیت ڈسٹرکٹ چارسدہ اور مہمند کے تمام صحافیوں کو پی جے اے سیکریٹریٹ کے قیام اور فری پریس کانفرنس کے اعلان کرنے پر میان شاہد محمود سمیت تمام عھدیدارن وصحافیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں سالوں سے جاری بلیک میلنگ کی صحافت ختم ہوگئی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن انٹرنیشل سطح پر صحافیوں کے تحفظ اور فلاح بہبود کلئے کام کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے حکومت سے گذارش کرتا ہوں کہ سچ لکھنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ صحافیوں کی مالی امداد کی جائے اور پروفیشنل صحافیون کو رہائشی پلاٹ اور صحت کارڈ دیئے جائیں صحافیوں پر مقدمہ درج کرنے سے پہلی اس معاملی کی شفاف جانچ کی جائے اور جو جھوئے مقدمات صحافیوں پر داخل کئے گئے ہیں ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes