البانیہ میں انسانی سمگلنگ کے الزامات کے تحت 16 مشکوک افراد گرفتار

Published on May 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

222
ترانہ ۔۔۔ البانیہ کے سیکورٹی حکام نے امریکہ کی طرف انسانی سمگلنگ کے الزامات کے تحت 16 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام نے صحافیوں کے بتایا کہ اس گروپ نے 50 سے زائد البانوی باشندوں سے 20 ہزار ڈالر فی کس کے حساب سے وصولی کی تاکہ انھیں جعلی دستاویزات کے ذریعے میکسیکو کے راستے امریکی حدود میں داخل کیا جاسکے۔پراسیکیوٹر کے ترجمان البی سیرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ گینگ امریکہ میں انسانی سمگلنگ کیلئے البانیہ سے مقدونیہ، بلغاریہ، اٹلی اور سپین کا راستہ استعمال کرتا تھا۔انھوں نے کہا کہ 2010 ء کے بعد البانوی شہریوں کیلئے یورپی ملکوں میں سفر کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں تاہم امریکہ جانے کیلئے اس کا ہونا لازمی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy