فارن فنڈنگ کیس فیصلے نے عمران خان کا اصل چہرے دیکھا دیا رمضان مستانہ

Published on August 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ساتھ دھوکا ہی کیا تھا اب عوام مزید بے وقوف نہیں بنے گی
صواآصل(یو این پی)مسلم لیگ ن کے رہنماء رمضان مستانہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابقہ دور میں اقتدار لیکر عوام کے ساتھ جس نوعیت کی بربریت کی عوام اس دور کو کبھی نہیں بھولیں گے تمام محکماجات تباہی کے دہانے پر پہنچا دئے گئے ہسپتالوں سے ادویات غائب عوام پر کمر توڑ مہنگائی کا تحفہ آئی ایم ایف سے کئے گئے ملک دشمن معاہدے عمران نیازی کا دعوی تھا کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے جارہے ہیں لیکن افسوس کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے تو عمران نیازی کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے ملک میں ہر طرف نیازی چور کی صد ائیں گونج رہی ہیں اب عوام عمران نیازی کا اصل چہرہ جان چکی ہے اور عوامی حلقے بھی پی ٹی آئی کو نفرت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں رمضان مستانہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں بہتری کیلئے اپنے اقدامات میں مصروف عمل ہے ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے جو غلطیاں ہوئیں اس پر شدید مشکلات کا سامنہ ہے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes