دور جدید میں ترقی کے ساتھ ساتھ عملی زندگیاں سوشل میڈیا تک محدود ہو کر رہ گئیں

Published on August 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)دور جدید میں ترقی کے ساتھ ساتھ عملی زندگیاں سوشل میڈیا تک محدود ہو کر رہ گئیں اور اس کے اثرات درجہ چہارم کے ملازمین مالی، بیلدار اور خاکروبوں تک پہنچ گئے۔ مالی کے پاس رمبہ، بیلدار کے پاس بیلچہ، کسی اور خاکروب کے پاس جھاڑو ہو یا نہ ہو لیکن اینڈرائیڈ فون رکھنا لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ افسران کی طرف سے سرکاری محکموں میں فرائض سرانجام دینے والے درجہ چہارم کے ملازمین مالی، بیلداروں اور خاکروبوں کو بھی اپنی ایکٹوٹیز اینڈرائیڈ فون کے ذریعے بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے اور مذکورہ درجہ چہارم کے ملازمین فرائض کی ادائیگی کی بجائے مالی حضرات درختوں اور پودوں کے پاس کھڑے ہو کر معمولی کٹنگ کر کے اور بیلدار نالے اور کھالوں کے قریب کھڑے ہو کر اور خاکروب گلی‘ محلوں میں کسی ایک مقامات پر جھاڑوں پکڑ کر صفائی کرنے اینڈرائیڈ فون کے ذریعے تصاویر اپ لوڈ کر کے غائب ہو جاتے ہیں اور گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ شہر بھر میں پارکوں اور گرین بیلٹس میں درخت اور پودوں کی مناسب کٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی کو مانند کر رہے ہیں جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کام کرنے کی بجائے چند منٹ کام کرتے ہوئے تصاویر پر اپ لوڈ کر کے غائب ہو جاتا ہے اور درجہ چہارم کے ملازمین اپنی کام کرنے کی تصاویر پر سوشل میڈیا اور فیس بک پر شیئر کرنے کو ہی فرائض کی ادائیگی سمجھنے لگے اور سرکاری افسران کی جانب سے بھی تصاویر اپ لوڈ ہونے پر ان کو پوچھنے اور شہر بھر کے علاقوں میں وزٹ کر کے صورتحال کا معائنہ کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کرتے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں شہر میں گرد آلود اڑنے پر ماشکی حضرات پانی کا چھڑکاﺅ کرتے تھے تو حکومت کی طرف سے ماشکی کی ضرورت نہ ہونے پر ان کو ختم کر دیا۔ شہری حلقوں نے کمشنر فیصل آباد زاہد حسین، ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ اپنی تصاویر سوشل gمیڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فرض شناسی کا مظاہرہ کریں اور اپنے کام کو دل جمعی سے کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال نظر آئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes