پی ٹی آئی چیئرمین جھوٹے بیانیوں کے بے تاج بادشاہ ہیں چوہدری کامران یوسف

Published on August 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

بورے والا ( یواین پی) پی ٹی آئی چیئرمین جھوٹے بیانیوں کے بے تاج بادشاہ ہیں شہباز گل کے بیان کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ ہے وہ ملکی سلامتی کے قومی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے پارٹی رہنماو¿ں کی باقاعدہ حوالہ افزائی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری کامران یوسف گھمن نے عمران خان کی طرف سے شہباز گل کی حمایت میں بیان بازی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہے کہ امریکہ نے ان کی حکومت کے خلاف سازش کی ہے جبکہ حقائق کچھ اور ہیں عمران خان کا وزیر اعلی کے پی کے محمود خان رڈ کارپٹ پر پورے پروٹوکول کے ساتھ ان کا استقبال کرتاہے اور کاروں کا ثحف بھی وصول کرتے ہیں یہ عمران خان کی سیاست کا اصل چہرہ ہے چوہدری کامران یوسف گھمن نے مزید کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ وہ جہاد کرے گا لیکن اس کو یہ بھی معلوم نہیں کہ جہاد کہاں واجب ہے وہ اپنے ملک کے خلاف جہاد کا اعلان کر رہا ہے اگر جہاد کا اتنا شوق ہے تو وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے جہاد کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes