مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس نہیں نکالنے دئیے گئے شاہ غلام قادر

Published on August 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

سیری(یو این پی)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے آج بھی یوم عاشور کے موقع پر جلوس نہیں نکالنے دئیے گئے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہی ہے اقوام عالم اس کا نوٹس لے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن 36سیٹوں سے 6سیٹوں پر آئی ہے اس کے لئے ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہو گا میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف نے جو ذمہ داریاں مجھ پر ڈالی ہیں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر جماعت کو مضبوط بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے منجوال میں مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان اور ن لیگ کے امیدوار اسمبلی راجہ ایاز احمد خان نے میزبانی کی۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ برداریوں کی بات کرنے والے یاد رکھیں اگر برادریوں پر ہی سیاست ہوتی تو میں اورراجہ فاروق حیدر خان کبھی نہ جیت سکتے میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے نظریات ہمیں متحد رکھے ہوئے ہیں میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا یاد رکھیں مجھے کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا راجہ ایاز احمد خان نے کم عمری کے باوجود منجھے ہوئے سیاستدانوں کا کردار ادا کیا ہے اور فراخ دلی کی بات کی ہے جو مخلص کارکن کی نشانی ہے 15ویں ترمیم کے بارے میں جب وزیر اعظم آزاد کشمیر انکاری ہے تو پھر بحث کیسی جب 13ویں ترامیم لائی گئی تو اس کی کامیابی کا سہرا میاں محمد نواز شریف کے سر ہے 13ویں ترامیم میں پی پی پی، پی ٹی آئی، مسلم کانفرنس کا کوئی کردار نہیں نہیں تھا ان جماعتوں نے 13ویں ترامیم کیلئے ووٹ نہیں دیا تھا انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں سپریم کورٹ جانے کا اختیار حکومت کا ہے آپ بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کریں ہم نے صرف ووٹر لسٹ اور وارڈز بندیوں پر اعتراضات کیے تھے پی ٹی آئی کا اپنے کرتوتوں کی وجہ سے پاکستان سے صفایا ہو رہا ہے آزاد کشمیر سے بھی صفایا ہو گا تقریب سے سینئر نائب صدرمسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ مشتاق مہناس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہل بیت کے مانے والے ہیں ہم نے کبھی کسی غلط شخص کو نہ اپنے اوپر مسلط کیا اور نہ اس کی بیت لی اور نہ لیں گے نئے شامل ہونے والے ہمارے بھائی ہیں جو جماعت کی مضبوطی کیلئے آ رہے ہیں راجہ ایاز احمد خان کے پاس 50سالہ کی سیاست نہیں ہے ان کے پاس راجہ نثار احمد خان کی مراث ہے 39سالہ اس نوجوان نے بڑی بات کی اس نوجوان نے اپنی زندگی کا پہلا الیکشن مشکل ترین حالات میں لڑااور اپنے قدموں پر کھڑا ہو گیا اس کے بعد جب یہ الیکشن لڑتا رہے گا اس کا کاروان بڑے سے بڑا ہوتا جائے گا ایاز نثار جنگ نے نہیں ہاری ایک چھوٹا سا معرکہ ہارا ہے یہ جنگ لڑتا رہے گا اور جنگ جیتے گا یہ ایک شیر ہے جس کے گردو سوسے اور خدشات رکھنے والے ساتھی اس کے حوصلے کو نہ آزمائیں جتنی کشادگی دلی اور وسعت اس راجہ ایاز احمد خان میں ہے مجھے اس نوجوان کے اندر پارٹی مستقبل کی بڑی شخصیت نظر آ رہی ہے الیکشن ہارنے کے باوجود راجہ ایاز احمد خان پریشان ہو کر گھر میں نہیں بیٹھا بلکے اگلے دن سے اپنا کام شروع کر دیتا ہے اور اس جدوجہد میں ہے کہ جو بھی ناراض ہے اسے واپس لانا ہے جب آپ کے پاس ایسا نوجوان ہے تو آپ پھر کیوں گھبراتے ہیں سابق وزیر برقیات راجہ نثار خان کی 40/50سالہ سیاست کانچ کی چوڑیاں نہیں ہیں جو ٹو ٹ جائیں گی یہ 40/50سالہ سیاست کے امین ہیں راجہ مشتاق مہناس نہیں کہا کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور شاہ غلام قادر کا پیغام گھر گھر لیکر جائیں ن لیگ کی مضبوطی کیلئے کام کریں جیت آپ کا مقدر بنے گی تقریب حلف برداری کی صدارت صدر حلقہ راجہ نوید قمر ایڈووکیٹ نے کی تقریب سے امیدوار اسمبلی کوٹلی ملک ذوالفقار، امیدوار اسمبلی راجہ ایاز احمد خان، راجہ نوید قمر ایڈووکیٹ، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ راجہ خورشید احمد خان،سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ عامر فاروق ایڈووکیٹ، مرزا طارق ایڈووکیٹ، راجہ نائب خان، ظہور احمد بٹ، سابق پی آر او راجہ جہانگیر احمد خان، راجہ یاسر خان، عمران بشیر ایڈووکیٹ، محمد فاروق قمر، عبدالرحیم بٹ، راجہ اعتراز شکیل، احمد خالق، اصغرشاکر، راجہ رزاق مسعود، چوہدری محمد نواز، طالب مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا تلاوت حافظ احتشام اور نعت عامر راجہ نے پیش کی۔ تقریب کے پہلے سیشن میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ جبکہ دوسرے سیشن میں غلام قادر بٹ سیکرٹری جنرل حلقہ نے انجام دئیے قبل ازیں حلقہ اور یونین کونسلز کے عہدیداران نے حلف لیا قائدین مسلم لیگ ن کو ڈونگی کے مقام سے ایک بڑی ریلی کے ہمراہ جلسہ گاہ لایا گیامحرم کے احترام میں شرکاء ریلی نے کوئی نعرہ بازی نہیں کی نہ ہی ڈھول یا ترانے لگائے گے بلکہ بکل خاموشی کے ساتھ جلسہ گاہ میں رہے جلسہ رات دو بجے تک جاری رہا کارکنان جلسہ گاہ میں اسطرح بیٹھے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes