جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گاترجمان پولیس

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

تفریحی مقامات میں آنے والی فیملیز اور خواتین کے تحفظ کے لیے لیڈی اہلکار تعینات کی جائیں گی
فاروق آباد(یو این پی)14 اگست کی آمد/پنجاب پولیس نے سخت انتظامات کے لیے کمر کس لی آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی تیاریاںجشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور شاہرات پر ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ہلڑ بازی، خواتین کو ہراساں یا دست درازی کرنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے تفریحی مقامات بالخصوص پارکوں میں آنے والی فیملیز اور خواتین کے تحفظ کے لیے لیڈی اہلکار تعینات کی جائیں گی صوبے کے تمام شہروں میں ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل اسکواڈز تشکیل دئیے جائیں گے موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکالنے والے ورکشاپس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ہوائی فائرنگ، آتشبازی اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اضافی نفری اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گےبلاوجہ سڑکیں بلاک کرنے اور شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا آئی جی پنجاب کی صوبہ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات اور پروگرامز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنےکی ہدایات
صحافی غلام حسین کی زیر صدارت پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کا تعزیتی اجلاس
فاروق آباد (یو این پی)پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت چوہدری غلام حسین صدر پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد منعقد ہوا جس میں سر پرست پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد سینئر صحافی ظہیر احمد قریشی کے والد محترم حاجی بشیر احمد قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور ان کی سیاسی اور سماجی زندگی پر روشنی ڈالی گئی اجلاس میں میاں عبدالمجید جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ حاجی عارف انصاری ملک اعظم شیخ اعظم شیخ عرفان رانا مقدوم غلام حسین آصف علی محسن اولکھ حمید فریدی میاں کبیر ڈاکٹر مہران حیدر سیٹھ افتخار رانا ادریس غلام حسین اور دیگر مبران پریس کلب رجسٹرڈ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کےلئے دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog