فیصل آباد، بجلی بلوں میں ہوشربااضافے کیخلاف خواتین کا احتجاج

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)بجلی بلوں میں ہوشرباءاضافے کیخلاف خواتین کا احتجاج، چولہا جلانا مشکل بن گیا، بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار، زائد بلوں نے رہی سہی کسر نکال دی، خواتین کے نعرے تفصیلات کے مطابق درجنوں خواتین نے بجلی کے زائد بلوں کیخلاف سمندری روڈ پر شدید احتجاج کیا، خواتین کا کہنا ہے کہ ہوشرباءمہنگائی کے باعث گھروں کا چولہا جلانا سخت مشکل بن چکا ہے اور بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار نے رہی سہی کسر نکال کر رکھ دی ہے۔بجلی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین کے لیے بل ادا کرنا پہلے ہی دشوار ہے اور اوپر سے بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کر دی گئی اور کئی صارفین کو زائد بل بھی بھیجے جارہے ہیں، خواتین نے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال سے لوگوں کو بچایا جائے تاکہ بجلی صارفین کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes