معروف کرکٹر اور سابق کپتان محمد یوسف کی48ویں سالگرہ 27اگست کومنائی جائے گی

Published on August 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

محمد یوسف نے 88ٹیسٹ میچوں میں 7431رنز بنائے جن میں 24سنچریاں اور32نصف سنچریاں شامل ہیں
لاہور(یواین پی) معروف کرکٹر اور سابق کپتان محمد یوسف کی48ویں سالگرہ27اگست کومنائی جائے گی۔محمد یوسف 27اگست 1974ء کو لاہور میں پیدا ہوئےان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا لیکن پھر دین اسلام کی تعلیمات سے متاثرہو کر وہ سال2005ء میں حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔محمد یوسف نے1998ء میں یوسف یوحنا کے نام سے انٹر نیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیاانہوں نے 2005ءمیں اسلام قبول کیا جس کے بعد ان پر فتوحات اور شہرت کے دروازے وا ہوتےگئے۔محمد یوسف نے 88ٹیسٹ میچوں میں 7431رنز بنائے جن میں 24سنچریاں اور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔انہوں نے282ون ڈے میچوں میں 9624رنز بنائے جنمیں 15سنچریاں اور 64نصف سنچریاں شامل ہیں۔10مارچ2010ء کومحمد یونس اورمحمد یوسف پرباہمی اختلافات سے قومی کرکٹ ٹیم کو نقصان پہنچانے کے جرممیں غیر معینہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔محمد یوسف نے29مارچ2010ء کوریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy