چوہنگ (یواین پی) چوہنگ،ون وے توڑنے والا رکشہ،موٹر سائیکل کا ٹرک سے تصادم،5 افرادہلاک، تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے قریب ملتان روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار اور چنگ چی رکشہ کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے حادثہ اتنا شدید تھا کہ لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ون وے کی خلاف ورزی پر پیش آیا، مصطفٰی نامی رکشہ ڈرائیور اور دو موٹر سائیکل سوار ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جا رہے تھے تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا، رکشہ ڈرائیور مصطفیٰ، محمد عارف، مبین موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون نگینہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔