نئے افسران خود کو جدید علم ، پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتوں اور بہتر فنِ گفتگو سے لیس کریں  ڈاکٹر عارف علوی

Published on August 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے زیرِ تربیت افسران کی ملاقات،ملاقات میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد امجد گوندل اور سینئر حکام کی شرکت،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پبلک سیکٹر کے آڈٹ اور اکاؤنٹس کے محکمے بہترین بین الاقوامی طریقوں اور جدید تکنیکی آلات کو اپنائیں بہتر اکاؤنٹنگ سے بہتر مالیاتی کنٹرول اور عوام کے بہترین مفاد میں عوامی فنڈز کے موثر اور شفاف استعمال میں مدد ملے گی نئے افسران خود کو جدید علم ، پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتوں اور بہتر فنِ گفتگو سے لیس کریں افسران عام آدمی کی خود تک رسائی بہتر بنائیں ، سرکاری ذمہ داریوں کو عاجزی اور انصاف سے ادا کریں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے جنکہ فیصلہ سازوں اور سول سرونٹس کی فیصلہ سازی کی رفتار سست ہے بلاک چین، اور ورچوئل اور آگمینٹڈ ریائلٹی جیسی اہم ٹیکنالوجیز اپنانے کی ضرورت ہےحکومتی عمل کو خودکار بنانے ، بغیر کیش لین دین کی طرف منتقل ہونے سے سرکاری اخراجات کی بہتر ٹریکنگ میں مدد ملے گی تعلیم یافتہ اور ہنر مند آبادی قوم کا اثاثہ ہے اور ترقی و خوشحالی کا ذریعہ بن سکتی ہےنوجوانوں اور خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے روایتی ، آن لائن اور ہائبرڈ طریقہ تعلیم سے نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنانا ہوگا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes