رکن قومی اسمبلی میاں محمد سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

Published on August 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے ایک اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد سومرو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔خیال رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمد سومرو نے 92 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر اعجاز حسین جاکھرانی نے 86 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ سپیکر راجہ پرویزاشرف نے پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی تھی۔سپیکر کا کہنا تھا کہ معزز رکن نے چھٹی درخواست بروقت نہیں بلکہ وقت گزرنے کے بعد دی ۔سپیکر نے معاملہ تحریک کی صورت میں ایوان میں پیش کیا جیسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog