پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے نے نئی تاریخ رقم کی۔میجر (ر) اسرارالحق

Published on August 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

نارووال( یو این پی)پاکستان تحریک انصاف نارووال کے سینئر رہنما میجر( ر) اسرارالحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے نے نئی تاریخ رقم کی۔ نارووال کے غیور شہریوں نے بھی چھوٹے چھوٹے اور بڑے قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال پہلے آزاد ملک تو حاصل کرلیا مگر آج بھی قوم غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر دلعزیز لیڈر عمران خان نے قوم میں سے خوف کے بت توڑ دیے ہیں اور قوم کو حقیقی آزادی دلانے کے مشن پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان نے قوم کو ایک واضح سوچ اور نصب العین دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل لاہور نے اپنے محبوب قائد چیئرمین عمران خان کا بھرپور اور والہانہ استقبال کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes