شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Published on August 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) شہباز گل کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر پمز ہسپتال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پمز ہسپتال میں شعبہ میڈیسن، نیوروفزیشن اور کارڈیک ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم ڈاکٹر شہباز گل کا طبی معائنہ کرے گی، ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کروائے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل انتظامیہ اور پنجاب پولیس نے گھنٹوں رکاوٹیں پیدا کرنے کے بعد بالآخر پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا تھا، بتایا گیا کہ شہبازگل کو پمز ہسپتال کی ایمبولینس میں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، پمز ہسپتال میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی۔اس سے قبل اسلام آباد پولیس اور پنجاب پولیس آمنے سامنے تھیں، پنجاب پولیس عدالتی حکم کے باوجود شہبازگل کی اسلام آباد پولیس کو حوالگی نہیں کررہی تھی ،جس کے بعد وفاقی حکومت نے اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کو لانے کیلئے رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا، وزارت داخلہ نے رینجرز کی نفری کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی،رینجرز کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے طلب کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes