حکومت کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ

Published on August 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments


لاہور (یواین پی) تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا عندیہ دے دیا، صوبائی میں مقامی حکومتوں کے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کروائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینئر وزیر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کرا کے اقتدار نچلی سطح پر عوام کے حقیقی نمائندوں کو منتقل کرنے کی خواہاں ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اپنی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں نیا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ لانے کے لیے مختلف پہلوں پر غور و خوض کیا گیا جبکہ سیکریٹری بلدیات نے مجوزہ ترامیم پر وزیر بلدیات کو بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题