شہباز شریف نے قومی یکجہتی کی بات کرکے مدبر اور قومی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ارمغان سبحانی

Published on August 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

عمران خان نے ہمیشہ مل بیٹھ کر ملک وقوم کے لیے کردار ادا کرنے کی بجاے تخریبی اور منفی سیاست کو فروغ دیا
اڈہ باریکا(یو این پی)وریو فیملی کے چشم و چراغ،سدا بہار ایم این اے ارمغان سبحانی نے سابق ناظم،سابق ترجمان ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سیالکوٹ اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چویدری عصمت اللہ وریاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے، حقیقی معنوں میں قوم کی خدمت نصب العین ہے۔ ہمارا خاندان غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صدیوں کام کرتا آیاہے۔عمران خان غیر سنجیدہ سیاست دان ہے۔ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیکر نہ صرف آٹھ حلقوں کے عوام کو نمائندگی سے محروم رکھے گا بلکہ ملک وقوم کا اربوں روپے بھی ضائع کرے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف قومی یکجہتی اور مصالحانہ کردار کی بات کرکے ایک مدبر اور قومی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے مگر افسوس اور بدقسمتی کی بات ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قومی یکجہتی مصالحت اور مل بیٹھ کر ملک وقوم کے لیے کردار ادا کرنے کی بجاے تخریبی اور منفی سیاست کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے نہ صرف سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ہے بلکہ روپیہ مستحکم ہورہا ہے اور ڈالر دن بدن نیچے آرہا ہے ان کا کہنا تھا کہ روپیہ مستحکم ہونے کا فائدہ عوام کو بھی منتقل کررہے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی کرنے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog