شمالی کیلیفورنیا میں 2 طیاروں کے آپس میں ٹکرا نے کا واقعہ، 3 افراد ہلاک

Published on August 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

کیلیفورنیا: (یواین پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو چھوٹے طیارے ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے آتے ہوئے آپس میں ٹکرانے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں 2 طیاروں کے آپس میں ٹکرا نے کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیاروں کو حادثہ رن وے کے قریب ہی پیش آیا، ہوائی اڈے پر طیاروں کی اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے حوالے سے براہ راست رابطہ کرنے کیلئے کنٹرول ٹاور موجود نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy