ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا چھٹی کے دن شہر میں قبرستانوں، نرسریوں اور سروس اسٹیشنوں کا اچانک معائنہ

Published on August 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments


اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے چھٹی کے دن شہر میں قبرستانوں، نرسریوں اور سروس اسٹیشنوں کا اچانک معائنہ کیا اور شہر میں انسداد ڈینگی کے لئے ویکٹر سرویلینس کا کام کرنے والی ٹیموں کے کام کا بھی جائزہ لیا انہوں نے سرویلینس کا کام کرنے والی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کام انتہائی ذمہ داری کا متقاضی ہے انہوں نے کہا کہ انسدادڈینگی کی کارروائیاں ڈینگی وائرس کے تدارک میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ہمیں لوگوں کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے بھی ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین بلوچ ،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog