ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کیلئے قائم کردہ مختلف خیمہ بستیوں کا دورہ

Published on August 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ ڈگری کالج مکلی اور سیمنٹ فیکٹری مکلی کے قریب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ خیمہ بستیوں کا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات کرکے ان سے مسائل معلوم کیئے اور جاری امدادی کام کا بھی جائزہ لیا – اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین کو اشیاء خورد و نوش، پینے کا صاف پانی، علاج و معالجہ سمیت تمام مطلوبہ سہولیات بلا تفریق فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارش متاثرین کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے – انہوں نے کہا ضلع بھر کے بارش متاثرین کو سونڈہ، جھرک، ڈگری کالیج مکلی، گھارو ، فلٽر و دیگر مقامات پر قائم کردہ خیمہ بستیوں میں منتقل کر کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر تیار شدہ کھانہ، پینے کا صاف پانی، مچھر دانیاں اور طبی سہولیات سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں – اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں بارش اور سیلاب متاثرہ لوگوں کو تنہا ہرگز نہیں چھوڑی گی اور تمام افسران ان کی ہر قسم کی مدد کرنے میں دن رات مصروف عمل ہیں – انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے – ڈپٹی کمشنر نے ریونیو، صحت، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قائم خیمہ بستیوں کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور متاثرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题