کترینہ کیف فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کی عکس بندی کے دوران اسٹیج سے گر کر زخمی

Published on May 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 628)      No Comments

Katrina-Kaif-sl12974
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کی عکس بندی کے دوران اسٹیج سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق بالی وڈ ادکارہ کترینہ کیف جو دن رات فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کی عکس بندی میں مشغول تھیں،عکس بندی کے بعد اسٹیج سے اترتے ہوئے ایک دم سے منہ کے بل گر گئی اور زخمی ہوگئی ۔ اداکارہ کو گہری خراشیں آئیں ہیں ۔ فلم کی عکس بندی فی الحال روک دی گئی ۔ ان کی صحت یابی کے بعد فلم کی عکس بندی کا دوبارہ آغاز ہو جائے گا۔ فلم میں کترینہ کے ہیرو اداکار ہریتک روشن ہوں گے۔ فلم کی ہدایات سدھارت آنند جبکہ پروڈیوسر کشن فوکس سٹار سٹوڈیوز کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme