ٹھٹھہ،پولیس نے دريا سندھ جرار بیلے میں پھنسے مزید 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا

Published on August 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ) پولیس نے دريا سندھ جرار بیلے میں پھنسے مزید 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو کی خاص ہدایات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے حالیہ بارشوں میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کا سلسلہ جاری ایس ایس پی ٹھٹہ کی ہدایات پر ایس ایچ او کینجھر سب انسپیکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے رات کے وقت دریا سندھ جروار سونڈا بیلے میں پھنسے ہوئے چانگ اور ملاح قوم کے 40/50 فیملیز کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کرکے نکالا گیا تھا اس کے علاوہ ولیج انور ملاح جرار بیلے میں پھنسے ہوئے مزید 17 فیملیز جن میں 50 سے زائد بوڑھے، عورتیں، بچے شامل ہیں جن کو سیلاب ریسکیو کرکے نکالا گیا ہے* مزید ریسکیو کا سلسلہ جاری ہے ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت اور قانون کی عملداری کیلئے ہر وقت تیار اور پر عزم ہے، ٹھٹہ پولیس کہ افسران اور اہلکار متاثرہ علاقوں میں موقع پر موجود ہیں اس کے علاوہ کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme