ٹھٹھہ, جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

Published on August 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چند) ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو کی خاص ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری اہم کاميابی بلائیںڈ رابری ود مرڈر کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم پسٹل سمیت گرفتار تھانہ جھمپیر تفصیلات کے مطابق مورخہ 13 اگست 2022 کو رات کے وقت جھمپیر تا نوری آباد روڈ پر ولیج شفیع پالاری کے قریب رابری کی واردات ہوئی تھی جس میں شیر خان بروہی گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو بروقت ہاسپیٹل لیکر گئے جہاں فوت ہوگیا تھا جس کا مقدمہ جھمپیر تھانے پر اس کے بھائی مولا بخش بروہی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھاایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو کے سخت ہدايات پر ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر جھمپیر تا نوری آباد روڈ کھوسہ ہوٹل کے قریب کامیاب کارروائی کرکے بلائنڈ رابری ود مرڈر کے مقدمے میں ملوث مرکزی ایکٹو کرمنل محمد یونس ولد غلام قادر مری رہائشی جامشورو اصل رہائشی لسبیلہ صوبہ بلوچستان کو 1 پسٹل سمیت گرفتار کرلیا۔ابتداعی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے فوتی شیر خان بروہی سے رابری میں چہینی گئی 1 ویگو ٹیل موبائل فون برآمد کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے ضلع جامشورو اور ٹھٹہ کے علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے* مزید ریکوری کے لیئے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے گرفتار کرمنلز کے خلاف تھانہ جھمپیر پر مقدمات درج کردیے گئے ہیں مزید ساتھی ملزمان کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ایس ایس پی ٹھٹہ نے کی جانب سے بہترین کارروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ جھمپیر اور عملے کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes