سنٹر آف ایکسی لینس کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی مدد کے سلسلہ میں تقریب

Published on August 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

کراٹے سنٹر آف ایکسی لینس اوکاڑہ کے ننھے کھلاڑیوں نے انسانیت اور ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
اوکاڑہ(یواین پی)کراٹے سنٹر آف ایکسی لینس اوکاڑہ کے ننھے کھلاڑیوں نے انسانیت اور ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔سنٹر آف ایکسی لینس کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی مدد کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ننھے منے کھلاڑیوں نے اپنا جیب خرچ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پیش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں سنٹر آف ایکسی لینس کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی مدد کے سلسلہ میں فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا کلب کے کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنا حصہ ڈالا اس موقع پر ادارہ کے ننھے منے کھلاڑیوں نے اپنا جیب خرچ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پیش کردیا ۔اس موقع پر ننھے کھلاڑیوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے بہن بھائیوں ،بزرگوں و خواتین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے بے شک ہمارا جیب خرچ کم ہے لیکن ہمارے حوصلے بڑے ہیں پاکستا ن کا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے اور اس مشکل وقت میں ہم سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کھلاڑیوں نے عوام الناس اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آئیں ۔اس موقع پر سنٹر آف ایکسی لینس کے ماسٹرز نعیم اختر اور وسیم طارق نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے سلسلہ میں جس طرح سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالا ہے اسی طرح معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ اور صاحب استطاعت لوگ آگے آئیں اور مشکل میں گھرے اپنے سیلاب زدگان بھائیوں کی مدد کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes