فیصل آباد ، میٹرک سالانہ کے نتائج کا اعلان 31 اگست، کلاس نہم کا 19 ستمبر کوکیا جائے گا

Published on August 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کمشنر فیصل آباد ڈویژن و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادزاہد حسین کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ سالانہ کے نتائج کا اعلان 31 اگست جبکہ کلاس نہم سالانہ کے نتائج کا اعلان 19 ستمبر کو 10 بجے دن کیا جائے گا۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کے مطابق نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے جن کی قیمت 200 روپے فی سی ڈی مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈیز کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے میٹرک امتحان کے نتائج کی سی ڈیز کی بکنگ 30 اگست جبکہ کلاس نہم امتحان کی سی ڈیز کی بکنگ 16 ستمبر تک بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچز یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل آبادبرانچ اور یو بی ایل بورڈ برانچ میں ہوسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ امتحان میٹرک کے نتائج کی سی ڈی 31 اگست کو صبح 10 بجے اور امتحان نہم کے نتائج کی سی ڈی 19 ستمبر کو صبح 10 بجے اسی بنک سے ہی جمع کروائی گئی فیس کا اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی جس بنک میں سی ڈیزکے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کروائی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔
www.bisefsd.edu.pk

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme