جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دعا گو

Published on August 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

لاس اینجلس (یواین پی) عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دعا گو ہیں۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پاکستان میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ پاکستان کے 33 ملین متاثرینِ سیلاب کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں اب تک 1 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔انہوں نے ملک کی موجودہ صورتِ حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان سے کاربن کا اخراج 1 فیصد سے بھی کم ہے، لیکن اس کے باوجود بھی یہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے 10ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پاکستانی صارفین سے متاثرینِ سیلاب کے لیے عطیات دینے کیلئے مشورہ بھی مانگا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme