قانون کی ڈگری کے حصول کے لئے معیاری تعلیمی اداروں کا قیام بہت ضروری ہے جعفر طیار بخاری

Published on August 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

بورے والا(یواین پی)وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری نے کہا ہے کہ قانون کی ڈگری کے حصول کے لئے معیاری تعلیمی اداروں کا قیام بہت ضروری ہے سوسائٹی میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ قانون میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں حکومت کی جانب سے غیر قانونی لاءکالجز بند کرکے اس میں معیاری اداروں کے قیام میں شفافیت پیدا کی جارہی ہے قابل وکلاءہی انصاف کی فراہمی میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں نجی سطح پر معیاری تعلیمی اداروں کے قیام سے اعلی تعلیم کی نئی راہیں کھلیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائل لاءکالج بورے والا کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق صوبائی وزیر ممتاز قانون دان چوہدری محمود اختر گھمن،ڈائریکٹرز رائل لاءکالج عبدالغفار ساجد بھٹی،مدثر ندیم چوہدری،چوہدری زاہد بشیر،ضعیم الرشید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ، ڈی ایس پی آرگنائز کرائم میاں عبدالروف،ڈی او سی ٹی ڈی محمد رضوان واحد،سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر بار چوہدری محمد صدیق،سیکرٹری بار چوہدری محمد مشاہد،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر محمد عمران بھٹی،تحصیل صدر پی ٹی آئی غلام مصطفی بھٹی،سابق کونسلر میاں خالد حسین،سابق چیئرمین یو سی حاجی مبین احمد بھٹی،سابق صدر بار وہاڑی شیر بہادر لک اور دیگر نمائندہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme