بوریوالہ،گھریلو جھگڑے پر بیوی نے میکے والوں کے ساتھ مل کر شوہر کے گھر دھاوا بول دیا

Published on August 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

بورے والا (یواین پی) گگومنڈی کے نواحی گاؤں 219ای بی کے رہائشی محمد آصف وٹو نے بتایا کہ میری شادی ایک سال قبل رشتہ داروں میں ہوئی میر ی بیوی غیر ضروری فون کرتی رہتی تھی جس کو کئی مرتبہ میں نے منع کیا لیکن باز نہ آئی اس کی اسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی تو غصہ میں اپنے والدین کے گھر جاکر رشتہ داروں محمد منیر وٹو۔حاجی منظور احمد۔بلال وٹو۔ساجد وٹو۔نازیہ بی بی۔حشمت وٹو۔ام پروین۔ نورین بی بی اور دیگر کو لے کر میرے گھر پر حملہ آوور ہوگئی مجھے اور میری والدہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور تشد د کا نشانہ بنایا تو اہل دیہہ حسیب وٹو۔ڈاکٹر محمد منشائ۔عدنان وٹو۔عبدالسلام وٹو۔ذوالفقار علی آگئے انہوں نے میرے بھانجے عدنان سے ملکر مجھے ان لوگوں سے بچا کر کمرے میں بند کردیا اور یہ باہر دھمکیاں دیتے رہے اور اہل بھی آگئے اور یہ سارے دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے دولاکھ روپے نقدی۔طلائی زیورات اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئے۔جبکہ دوسرے روز میرابھانجا اور والدہ گاوں میں رشتہ داروں کے گھر گئے تو انہوں نے وہاں پر جاکر ان کو بھی زودو کوب کیا اور میری والدہ کے کپڑے پھاڑدیئے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes