حکومت اور عوام سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں وسیم کفایت

Published on August 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) صدر تحصیل بار کھوئی رٹہ وسیم کفایت ایڈووکیٹ نے کہا کہ پورے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے اربوں کا نقصان اور لاکھوں لوگ گھروں سے محروم ہو چکے ہیں سیلاب نے کئی زندگیاں نگل لیں اب حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بہن بھائیوں کی مشکل وقت میں مدد کریں کھوئی رٹہ میں مختلف این جی اوز اور بالخصوص کھوئی رٹہ پریس کلب کے متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے کیمپس کا انعقاد کیا ان کو سلام پیش کرتے ہیں تحصیل بار ہر تعاون کے لیے تیار ہے متاثرین کی مدد کے لیے جتنا ممکن ہوا تعاون کریں گے قدرتی آفات کے آگے انسان کا کوئی چارہ نہیں لیکن افسوس کا مقام ہے حکومتوں کی جانب سے سیلاب سے بچنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں حکمران اس مشکل وقت میں سیاست کرنے کے بجائے عوام کے بارے میں سوچیں کیوں کہ ریاست ہو گی تو ہی سیاست ہو گی آج سیلاب سے جو عوام مر رہے ہیں حکمران انہی لوگوں کے ووٹ سے اسمبلیوں میں جاتے ہیں اس لیے خدارا حکمران عوام کے بارے میں بھی سو چیں اور عوام کے مسائل کو حل کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes