شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے کی جانے والی کا وشیں ثمر آور ہونگی عرفان علی کاٹھیا

Published on September 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

کوڑا کرکٹ کو شہر سے باہر لے جا کر تلف کرنے کے کام میں جدت اور تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے جی روڈ پر ہفتہ صفائی کے لئے خدمات سر انجام دینے والی ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے گرین بیلٹ اور اطراف میں لگائے پودوں اور ان کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ایس ڈی او فاریسٹ حافظ افتخار جنجوعہ کو ہدایت کی کہ جی روڈ کی گرین بیلٹ میں بڑے پودے لگائے جائیں اور مقامی اورماحول دوست پودوں کو ترجیح دی جائے اس موقع پر انہوں نے جی روڈ پر جاری صفائی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ آگاہی واک کی قیادت کی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے کی جانے والی کا وشیں ثمر آور ہونگی اور عوامی تعاون سے شہر کو روزانہ کی بنیاد پر صاف کرنے اور کوڑا کرکٹ کو شہر سے باہر لے جا کر تلف کرنے کے کام میں جدت اور تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا گیا اور اس کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes