بلدیہ فاروق آباد کے ملازمین کا تنخواہوں کے اضافے کیلئے احتجاج

Published on September 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

فاروق اباد (یو این پی)بلدیہ فاروق آباد کے ملازمین کا تنخواہوں کے اضافے کیلئے احتجاج،ملازمین نے احتجاجی بینر اٹھارکھے تھے،احتجاجی ریلی بلدیہ دفتر سے شروع ہوئی اور ریلوے اسٹیشن چوک اختتام پذیر ہوئی،تنخواہوں میں اضافہ نہ پر پنجاب بھر کے بلدیاتی ملازمین سراپا احتجاج ہیں اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی فاروق آباد کے سرکاری ملازمین نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ بلدیہ ملازمین نے بینر اٹھارکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے بلدیہ ملازمین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے 15فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کے کینسل نوٹیفکیشن کو فوری بحال کرکے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے بلدیہ ملازمین کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اضافہ ہوا ہے لیکن محکمہ بلدیاتی کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے ہیں سراپا احتجاج رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog