ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ایلش فاطمہ گورایہ

Published on September 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

بورے والا (یواین پی)الائیڈ سکول بورے والا کی ہونہار طالبہ ایلش فاطمہ گورایہ نے ملتان بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہونہار طالبہ نے 1100 میں سے 1079 لیکرسکول میں دوسری پوزیشن حاصل کی ایلش فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد محترم گوجرہ میں شعبہ تدریس سے منسلک ہیں اور بطور پروفیسر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں میری کامیابی کے پیچھے میری ماں باپ کی دعاؤں اساتذہ کرام کی شفقت اور میری محنت کا ثمر ہے تعلیمی میدان میں آج جس مقام پہ ہوں اس کے پیچھے سکول ٹیچر لیاقت علی واہلہ کا بھی بڑا ہاتھ ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog