پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایشیا کپ 2022ء کے ٹاپ اسکورر بن گئے

Published on September 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

لاہور (یواین پی ) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایشیا کپ 2022ء کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔ پاکستانی بیٹر نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف اننگز میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ویرات کوہلی نے ایشیا کپ 2022ء کی 5 اننگز میں 276 رنز بنائے تھے، رضوان نے سری لنکا کیخلاف 51 واں رن لے کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محمد رضوان نے ایشیا کپ کی 6 اننگز میں تین نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 281 رنز بنائے ہیں۔ رضوان سری لنکا کے خلاف 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题